ملتان پولیس نے مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے بینک اکاﺅنٹ کا سرغ لگالیا

ملتان پولیس نے مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے بینک اکاﺅنٹ کا سرغ لگالیا
ملتان پولیس نے مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے بینک اکاﺅنٹ کا سرغ لگالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) ملتان پولیس نے مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کا بینک اکاﺅنٹ ٹریس کرلیا جس میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے کی رقم موجود ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملتان پولیس نے بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا بینک اکاﺅنٹ ٹریس کیا  اور فوزیہ عظیم کے نام سے کھلوائے گئے بینک اکاﺅنٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے کی رقم موجود ہے۔

یادرہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو گزشتہ دنوں اپنے بھائی نے  گھر میں قتل کردیا تھا اور  جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ  گئی تھی اور فیس بک نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والا پیج بھی بند کردیا ۔ 

مزید :

ملتان -