جے آئی ٹی کی رپورٹ پاکستان اور بھارت کا میچ بنتا جا رہا ہے:شاہ محمود قریشی
ملتان(آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ انڈیا پاکستان کا میچ بنتا جا رہا ہے۔ 10جولائی کو پوری قوم جے آئی ٹی کی رپورٹ جاننے کیلئے ٹی وی کے ساتھ بیٹھی ہو گی۔حکومت کی جانب سے رکاوٹ بننے اور دھمکیاں دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لندن کے ہسپتال سے گھر منتقل ، تیزی سے رو بصحت‘ کھانا پینا شروع کر دیا
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے پاس ثبوت نہیں اور قطری شہزادہ پیش ہونے کو تیار نہیں تو جے آئی ٹی کا کیا قصور ہے۔عوام جانتی ہے کہ کس نے حکومتی خزانے خالی کر کے اپنی تجوریاں بھری جبکہ ’’ گو نواز گو ‘‘ قومی نعرہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں نئی سوچ کی ترجمانی کر رہی ہے، سیاسی فیصلے انفرادیت کی بجائے اکثریت پر مبنی ہوتے ہیں۔میاں برادران مشرف دور بھول گئے غلطیوں کو دھرانا نہیں ،ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔