خان گڑھ: شوہر کی بلاجواز گرفتاری، خاتون نے تھانہ کے سامنے خود کو آگ لگا لی

خان گڑھ: شوہر کی بلاجواز گرفتاری، خاتون نے تھانہ کے سامنے خود کو آگ لگا لی
خان گڑھ: شوہر کی بلاجواز گرفتاری، خاتون نے تھانہ کے سامنے خود کو آگ لگا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) شوہر کو حوالات میں بند کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر ایک خاتون نے تھانہ خان گڑھ کے سامنے خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی جس کو وہاں پر مو جود افراد نے بر وقت آگ بجھا کر ناکام بنا دیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ خان گڑھ کے موضع گجوواہن کی رہائشی خاتون شہناز بی بی نے دو روز قبل پولیس کو درخواست دی کہ اس کے قریبی عزیز محمد حسن اور محمد یونس نے اس کے گھر کے اندر داخل ہو کر اسے زدو کوب کیا ہے جس پر اے ایس آئی خضر شاہ نے ملزمان کے علاوہ شہناز بی بی کے شوہر عبدالرشید کو بھی حوالات میں بند کر دیا جس پر خاتون شہناز بی بی نے دلبرداشتہ ہو کر تھانہ خان گڑھ سے باہر آکر اس کے گیٹ کے سامنے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی تاہم شہناز بی بی کا 20فیصد جسم جل گیا جیسے قریبی خان گڑھ ہسپتال پہنچایا گیا جس کو فوری طبی امداد دے کر سرکاری ایمبولینس پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بادامی باغ میں باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کر دیا، مجھے شک تھا کہ دانش میرا بیٹا نہیں ہے: ملزم کا بیان

ڈی ایس پی صدر محمد عرفان بٹ نے شہناز بی بی کے شوہر عبدالرشید کو حولات سے آزاد کروا کر باقی ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد ملک نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ ملک رمضان شاہد، اے ایس آئی خضر شاہ اور محرر تھانہ طاہرمگسی کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بعد ازاں ڈی پی او مظفر گڑھ ملتان نشتر ہسپتال گئے اور انہوں نے خود جا کر شہناز بی بی کا بیان ریکارڈ کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔

مزید :

ملتان -