قندیل بلوچ قتل کیس، شریک ملزم حق نواز نے پولیس کو گرفتاری دے دی

قندیل بلوچ قتل کیس، شریک ملزم حق نواز نے پولیس کو گرفتاری دے دی
قندیل بلوچ قتل کیس، شریک ملزم حق نواز نے پولیس کو گرفتاری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) قندیل بلوچ قتل کیس میں شریک ملزم حق نواز نے پولیس کو تھانہ شاہ صدر دین میں گرفتاری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازعہ ویڈیوز سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کو گزشتہ دنوں اسی کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ لیا گیا جس میں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بہن کے ہاتھ پکڑے جبکہ اس کے کزن حق نواز نے مقتولہ کا گلا دبایا۔

”میں نے قندیل  کے بازو پکڑے اور ۔۔۔“ ملزم وسیم نے بالآخر حقیقت بتا دی، قتل کس کے کہنے پر کیا اور گلہ کس نے دبایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

ملزم وسیم کا اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد ملزم حق نواز مفرور تھا تاہم آج (پیر کو) ملزم نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ شاہ صدر دین میں پولیس کو گرفتاری دے دی ہے ۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ قندیل بلوچ کے قتل میں کسی بھی سطح پر ملوث نہیں ہے بلکہ وسیم بلا وجہ اس کا نام قتل کیس میں جوڑ رہا ہے۔

مزید :

ملتان -