ملتان میں ایک اور پرتعیش شادی کارڈ جہاز سے پھینکے گئے
ملتان (ویب ڈیسک)شہر میں شادیوں میں بے دریغ خرچ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے ،گزشتہ روز ایک اور پرتعیش شادی ہوئی ،غلہ منڈی کے تاجر نعمان بشیر نے اپنی شادی کے کارڈ جہاز کے ذریعے شہر میں پھینکے ، بارات 8لیمو زین گاڑیوں پر معصوم شاہ روڑ پر واقع میرج ہال پہنچی ، جسے دیکھنے کیلئے علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی ،ایک گاڑی کا کرایہ 10ہزار بتایا جاتا ہے ، دلہا نے گلے میں لاکھوں مالیت کے سونے کا ہار بھی زیب تن کر رکھا تھا، واضح رہے کہ شادیوں میں نمود و نمائش بے دریغ خرچ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے اس سے قبل شہری شیخ عرفان نامی کی شادی میں بارات کے لئے شیر منگوایا گیا تھا اور کروڑوں روپے کا جہیز دیا گیا تھا۔