پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ جانیوالی پروازوں کے کرایہ میں کمی

پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ جانیوالی پروازوں کے کرایہ میں کمی
پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ جانیوالی پروازوں کے کرایہ میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) پی آئی اے نے ملک بھر سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 4 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ کمی کر دی، عازمین کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانیوالے مسافروں اور قومی ائیرلائن کے ریونیو میں اضافہ کیلئے ملتان سمیت ملک بھر سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 4 سے 5 ہزار فی ٹکٹ کمی کر دی ہے، پی آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 25 مئی تک بکنگ کروانے مسافروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس میں توسیع متوقع ہے ، پی آئی اے کی جانب سے جدہ اور مدینہ کے کرایوں میں کمی کا ریلیف عازمین کرام کو بھی ملنے کا امکان ہے تاہم ابھی تک کوئی احتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید :

ملتان -