این اے 246 میں اپنا نقطہ پیش کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں : شاہ محمود قریشی
ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلا وجہ اوور ریکٹ کر رہی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف صرف اپنا نقطہ پیش کرنے کے لیے این اے 246 میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جناح گراﺅنڈ کراچی میں ایم کیو ایم کے پوسٹر پھاڑنے کی خبریں غلط ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف تصادم نہیں چاہتی بلکہ جمہوری عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔جناح گراﺅنڈ میں جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی جناح گراﺅنڈ میں جلسہ کیوں نہیں کر سکتی ؟ ایم کیو ایم کے ساتھ تصادم پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی مسلح ونگ نہیں ہے اس لیے وہ کسی جماعت سے بھی لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
تر کی کی عدالت میں وکیل یرغمال ،سکیورٹی فورسز مدد کو پہنچ گئیں