”قندیل کو اس کے بھائی نے قتل نہیں کیا بلکہ۔۔۔“ مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے بعد قندیل بلوچ قتل کیس میں نیا موڑ آیا، والدین نے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس والے بھی چکرا کر رہ گئے
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے بعد نیا موڑ آ گیا ہے اور والدین نے اپنے بیٹے وسیم کے بجائے رشتہ دار حق نواز کو قاتل قرار دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں قبر میں گیا تو لڑکی کی آنکھوں سے روشنی نکلی اور۔۔۔“ خواتین کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر زیادتی کرنے والا بدبخت شخص پکڑا گیا، اس کا چہرہ دیکھتے ہی آپ کے منہ سے بے اختیار نکلے گا ”استغفراللہ“
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قندیل بلوچ کے والدین نے یوٹرن لے لیا ہے اور اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہو گئے ہیں۔ والد نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ وسیم نے قندیل بلوچ کو قتل نہیں کیا بلکہ وہ پاس کھڑا تھا اور رشتے دار حق نواز نے اسے قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔” احمد نورانی اس لڑکی کیساتھ۔۔۔“ اسلام آباد میں سینئر صحافی پر حملے کے معاملے پرنجی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی وجہ بتا دی کہ ہر پاکستانی ہکا بکا رہ جائے گا
واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس نے پہلے قتل کا اعتراف کیا تھا مگر عدالت میں مکر گیا تھا۔