مستونگ : بلوچستان کانسٹیلبری کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق
مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو جاں بحق کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ضلع مستونگ کے دور دراز پہاڑی علاقے اسپلنجی میں گشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے خودکار ہتھیاروں سے گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے 2 اہلکاروں جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں ، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حملہ آور فراد ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ واقعے کے بعد لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔