کسٹمز کی گاڑی پر فائرنگ،2 اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی

کسٹمز کی گاڑی پر فائرنگ،2 اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی
کسٹمز کی گاڑی پر فائرنگ،2 اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمس آباد میں کسٹمز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔فائرنگ سے 2کسٹمز اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہواہے ۔ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

مزید :

مستونگ -