بھارت کاخطے میں امن کے بغیر عالمی اقتصادی طاقت بننے کاخواب پورا نہیں ہوسکتا:وزیر اعظم آزاد کشمیر
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکاکہنا ہے کہ بھارت کاخطے میں امن کے بغیر عالمی اقتصادی طاقت بننے کاخواب پورا نہیں ہوسکتا۔
لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کم کرنے کا وعدہ کیا تھا،اپریل میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوجائے گا:خواجہ آصف
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر دورے کے موقع پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر مودی خودکوبڑی جمہوریت کا وزیراعظم ثابت کرناچاہتے ہیں تووہ کشمیرسے اپنی فوج کونکالیں،کشمیریوں کو کسی مراعاتی پیکج یاروپے پیسے سے نہیں خریدا جاسکتا۔دنیا کے کسی بھی خطے میں اتنی بڑی تعداد میں فوج تعینات نہیں،جتنی بھارت نے کشمیر میں تعینات کررکھی ہے۔مودی کے دورہ کشمیرپرہڑتال کرنا کشمیریوں کا بھارت کے خلاف کھلافیصلہ ہے۔