قوم کو نواز شریف کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کو غیر معروف طریقوں سے ہٹانے کی کوششیں ملک کیلئے زہر قاتل ثابت ہوں گی: فاروق حیدر

قوم کو نواز شریف کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کو غیر معروف طریقوں سے ہٹانے کی ...
قوم کو نواز شریف کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کو غیر معروف طریقوں سے ہٹانے کی کوششیں ملک کیلئے زہر قاتل ثابت ہوں گی: فاروق حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ قوم کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ضرورت ہے، انہیں غیر معروف طریقوں سے ہٹانے کی کوششیں ملک کے لئے زہر قاتل ثابت ہوں گی۔ میاں محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز شریف کی تصویر کے سوشل میڈیا پر آنے پر ہمیں سخت تشویش ہے اس تصویر کی لیکج سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔کشمیر کے عوام کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے کل جب پاکستان کرکٹ ٹیم میچ ہاری تو مقبوضہ کشمیر میں مکمل سکوت رہا ۔

سلمان صوفی شہر خموشاں اتھارٹی پنجاب کے ایم ڈی مقرر
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت ترقیاتی بجٹ کو دگنا کر کے 22ارب کرنے پر وزیر اعظم پاکستان کی مشکور ہے ، پاکستان کے اندر مستحکم سیاسی حکومت ہی اندرونی اور بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتی ہے ، ریاست اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پاکستان میں ہونے والی سازشوں پر گہری تشویش ہے ، ملک میں سیاسی عدم استحکام کیلئے جو واویلا کیا جارہا ہے اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے ۔ آج میرے ہمراہ کابینہ کے ارکان اورپارلیمانی پارٹی کے ارکان کا بڑا مقصد وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔ پاکستان میں پرامن انتقال اقتدار میں ہی ملک کی بقاءہے اور ایک سیاسی اوراقتصادی طورپر مضبوط پاکستان کشمیریوں کی بہترین وکالت کر سکتا ہے۔ بدقسمتی سے کچھ قوتیں نادیدہ ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں ، میں انہیں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کشمیری میاں محمد نواز شریف کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ، ملک کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے اور جمہوریت کی بقاءہی میں ملک کی سلامتی مضمر ہے۔

یہ لڑکی پچھلے 3 سال سے مسلسل پیدل چل رہی ہے، اسی طرح چلتے چلتے دنیا میں کہاں جانا چاہتی ہے؟ جواب جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ 70میں غیر آئینی طریقے استعمال کیے گئے تو ملک ٹوٹ گیا ،77میں پھر یہی کوشش ہوئی تو 11سالہ مارشل لاءکا سامنا کرنا پڑا،اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور باربار ایک ہی جیسے تجربے نہ کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،ہم آج بھی سبز ہلالی پرچم کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور ہمیں ان قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد محمد علی جناح نے 1946کے انتخابات میں حصہ لیکر پاکستان کے سیاسی مستقبل کی بنیاد رکھ دی تھی ،بجائے اس کے کہ ہم قائد کے اصولوں پر چلیں کچھ لوگوں نے ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی جس کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ اس کا براہ راست اثر مقبوضہ کشمیر میں ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے سات دہائیوں کے دوران ملک میں صرف ایک بار2013میں پرامن انتقال اقتدار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی صورت میں ہندوستان اپنے جال میں خود پھنس چکا ہے۔ اگر دو سے تین بار پر امن انتقال اقتدار ہو جائے تو ملک سیاسی طورپر مزید مستحکم ہوگا ملک میں کچھ لوگ باقاعدہ ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں ،انہیں روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دباو¿ میں رکھنے کی پالیسی اب ختم ہونی چاہیے ، ایسا کر کے ہم کس کی خدمت کرر ہے ہیں۔ انہو ں نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ سیاسی جماعتیں کبھی بھی پابندیوں سے ختم نہیں ہوئیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اس تاثر کی نفی کرنا ہوگی کہ ہم پر امن انتقال اقتدار کے اہل نہیں ہیں۔