سشما سراج کا کلبھوشن کے حوالے سے بیان بھارتی دہشت گردی کا اعتراف ہے : فارو ق حیدر

سشما سراج کا کلبھوشن کے حوالے سے بیان بھارتی دہشت گردی کا اعتراف ہے : فارو ق ...
سشما سراج کا کلبھوشن کے حوالے سے بیان بھارتی دہشت گردی کا اعتراف ہے : فارو ق حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بھارتی جاسوس سے متعلق بیان پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف ہے کشمیری راہنما افضل گورو کو کس جرم میں پھانسی دی گئی۔ کلبھوشن یادیو کو پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پھانسی کی سزا دی گئی ہے جس پر بھارت دھمکیوں پر اتر آیا ہے بھارت کا یہ طرز عمل دو طرفرہ کشیدگی میں اضافے کا موجب بن رہا ہے بھارت کی ان حرکتوں کا نوٹس نہ لیا گیا تو جنوبی ایشیاءتباہی سے دوچار ہو سکتا ہے ۔

پاک فوج کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن واپس آیا، ائر چیف ، دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیمی ترقی ضروری ہے: شہباز شریف
مظفرآباد میں پارلیمانی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو پھانسی دیئے جانے پر بھارت کا واویلا بلا جواز ہے عالمی برادری را کے ایجنٹ کی سزا کے خلاف بھارتی دھمکیوں کا نوٹس لے ،ملکی سلامتی اور استحکام کے خلاف کام کرنے والوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے گا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کر رہی ہے کشمیریوں نے بھارتی آئین کے تحت مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کو مسترد کر کے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

پیغام اسلام کانفرنس کا’’9نکاتی ‘‘ مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے افضل گورو کی پھانسی پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے افضل گورو کو پھانسی کے فیصلے میں لکھا کہ ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا صرف بھارتی عوام کے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیئے بے گناہ انسان کو پھانسی دی گئی جبکہ پاکستان نے اس بھارتی کو پھانسی دی جو جاسوس ہے اور پاکستان کے اندر دہشت گردی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے خلاف کام کرتا رہا اور اس نے اپنے جرم تسلیم کیئے عالمی سطح پر ایسے جرائم کی سزا موت ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم میںاضافہ ہندوستان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیاں خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کا موجب بن سکتی ہیں ۔

پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونے پر اے این پی کی بھوک ہڑتال

عوامی مزاحمتی تحریک نے بھارت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اب کشمیری عوام نے بھارتی آئین کے تحت انتخابی ڈرامے کو پوری قوت سے مسترد کر کے دنیا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی بات اور مطالبے پر توجہ دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سرد مہری کا مظاہرہ ترک کرے ۔

مزید :

مظفرآباد -