برف باری دیکھنے آنیوالا جوڑا حادثے کا شکار، کمرے میں گیس بھرنے سے خاتون جاں بحق، خاوند بے ہوش

برف باری دیکھنے آنیوالا جوڑا حادثے کا شکار، کمرے میں گیس بھرنے سے خاتون جاں ...
 برف باری دیکھنے آنیوالا جوڑا حادثے کا شکار، کمرے میں گیس بھرنے سے خاتون جاں بحق، خاوند بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (صباح نیوز)لاہور سے آزادکشمیر میں برف باری کے نظارے دیکھنے کے لیے آنے والا جوڑا المناک حادثے کا شکارہوگیا، گیس بھرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ مرد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق باغ کے مقامی ہوٹل میں لائیکہ شہباز نامی خاتون جس کا تعلق لاہور اور شوہر کا تعلق باغ سے ہے ہوٹل کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی جبکہ اس کا خاوند بیہوشی کی حالت میں نعش کے پاس ہی پایا گیا۔ میاں بیوی تین روز قبل اسلام آباد سے باغ برف باری دیکھنے کے لیے آئے اور مقامی ہوٹل میں کمرہ لے کر رہائش اختیار کی، شدید سردی کیوجہ سے اپنے کمرہ میں گیس سلنڈر جلا رکھا تھا جس کی وجہ سے گیس کمرہ میں اس قدر پھیلی کہ خاتون دم گھٹنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گئی اور میاں سر فراز گردیزی بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کی اورخاتون کے شوہر کو تشویش ناک حالت میں سی سی یو منتقل کیا گیا۔

مزید :

مظفرآباد -