آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق امیدوار 24 جولائی کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 25 جولائی کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال اور اپیلوں پر سماعت ہو گی۔ امیدوار 26 اور 27 جولائی کو دستبردار ہو سکیں گے اور 28 جولائی کو مخصوص نشستوں پر صبح 9 سے 2 بجے تک پولنگ ہو گی۔