نواز شریف کے خلاف سی پیک کی وجہ سے ملکی اور عالمی طاقتیں سازشیں کر رہی ہیں: طارق فاروق

نواز شریف کے خلاف سی پیک کی وجہ سے ملکی اور عالمی طاقتیں سازشیں کر رہی ہیں: ...
نواز شریف کے خلاف سی پیک کی وجہ سے ملکی اور عالمی طاقتیں سازشیں کر رہی ہیں: طارق فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کیوجہ سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کی حکومت کیخلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ پاکستان کو اقتصادی طور پر کمزور کیا جاسکے۔سازشوں کے اس عمل میں کچھ عالمی قوتیں بھی شامل ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت میاں محمد نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔ گورنینس کی بہتری کیلئے مشکل اور سخت فیصلوں کے ذریعہ افرا تفری اور بے قاعدگی کی راہ میں بند باندھ دیا ہے۔

عیدی دھندہ
آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے آزاد کشمیر کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شطرنج کے کھیل میں پہلے وزیروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور اسکے بعد بادشاہ کیخلاف سازش کی جاتی ہے ہم اس کھیل سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ایک دو نہیں چار دفعہ اس طرح کی سازشیں ناکام بنائی ہیں۔ آئندہ بھی سرخرو ہونگے۔ مہاجرین مقیم پاکستان کا سپیشل سٹیٹس اور دوہرے ووٹ کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ مہاجرین مقیم پاکستان آزاد کشمیر کا جزلافینک ہیں۔ شیطانی وسوسوں اور ابہام کے ذریعہ منفی تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آزاد کشمیر حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مخالفین کی ہر سازش اور منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ جاری رہے گا۔ ٹیم ورک کے زریعہ تمام خامیاں دور کی جاسکتی ہیں۔ بیوروکریسی کے اندر دھڑے بندی نے نظام حکومت کو نقصان پہنچایا ہے۔ خدائی دعوے کرنیوالے اور دھمکیاں دینے والے آج جس مقام پر پہنچے ہیں انہیں خود اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ 2011ءسے 2016تک ہم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر قیادت ایوان میں موجود تھے تب ہم چند لوگ تھے آج اللہ کا فضل ہے اور ہماری اکثریت ہے۔ یہ اکثریت 2016کے عام انتخابات میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

مزید :

مظفرآباد -