بھارتی فوج سے مقابلہ کیلئے بزرگ شہری نے بنکر بنالیا

بھارتی فوج سے مقابلہ کیلئے بزرگ شہری نے بنکر بنالیا
بھارتی فوج سے مقابلہ کیلئے بزرگ شہری نے بنکر بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر مسلسل بھارتی جارحیت اور گولہ باری کی وجہ سے جہاں سرحد پر واقع کئی گاﺅں کے مکین نقل مکانی کرکے محفوظ علاقوں میں جا چکے ہیں۔ وہیں ایک عمر رسیدہ شخص نے بنکر بنا کر بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

لائن آف کنٹرول سے 50 کلومیٹر دور بھمبر سیکٹر کے قریب پینگانامی گاﺅں کے تمام لوگ گولہ باری اور فائرنگ کی وجہ سے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں، مگر گاﺅں میں موجود 75 سالہ نذیر احمد نے گاﺅں چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے حفاظتی بنکر تیار کرلیا۔ ٹانگوں سے معذور بزرگ نذیر احمد نے کڑیوں، پتھر اور مٹی کی بوریوں کی مدد سے ایل او سی کے قریب ہی حفاظتی بنکر بنایا، جہاں وہ بھارتی شیلنگ اور فائرنگ کے وقت حفاظت کیلئے چھپ جاتے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

بزرگ ہونے کے باوجود بلند حوصلے رکھنے والے نذیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فائرنگ کی وجہ سے اپنا گاﺅں نہیں چھوڑیں گے، وہ بنکر اور گاﺅں میں رہ کر بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

مزید :

مظفرآباد -