بھارت نے بغیر اطلاع دریائے نیلم میں پانی چھو ڑ دیا
مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے بغیر اطلاع دریائے نیلم میں پانی چھو ڑ دیا ہے جس پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریا کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے بغیر اطلاع دریائے نیلم میں پانی چھو ڑ دیا ہے جس پردریا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے ۔پانی کی سطح میں اضافہ ہونے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رہائشیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔یاد رہے کہ دریاوں میں پانی چھو ڑنے سے پہلے بھارت کو پاکستان کو اطلاع دینے مجاز ہے مگر اس نے ایسا نہ کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی باﺅلنگ کو ٹورنامنٹ کا بہترین سپیل قرار دے دیا