اونٹوں کا غیر قانونی دنگل کرانے پر جمشید دستی کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج
مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میلے میں اونٹوں کا غیر قانونی دنگل کرانے پر قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میلے میں اونٹوں کا غیر قانونی دنگل کرانے پر جمشید دستی کے بھائی کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں 5شد ت کا زلزلہ ،جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا :محکمہ موسمیات
پولیس کا کہنا تھا کہ میلے میں اونٹوں کا دنگل نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا اور یقین دہانی کے برخلاف غیر قانونی طور پر اونٹوں کا دنگل کرایا گیا جس پر جمشید دستی کے بھائی کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔