پولیس وڈیرے کی لونڈی بن گئی، 8 برس سے بکتی لٹتی حوا کی بیٹی پنچا یت کے فیصلہ پر 14 ویں بار بھی نیلام ہوگئی

پولیس وڈیرے کی لونڈی بن گئی، 8 برس سے بکتی لٹتی حوا کی بیٹی پنچا یت کے ...
 پولیس وڈیرے کی لونڈی بن گئی، 8 برس سے بکتی لٹتی حوا کی بیٹی پنچا یت کے فیصلہ پر 14 ویں بار بھی نیلام ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مونڈکا (ویب ڈیسک)آٹھ  برس سے بکتی لٹتی حوا کی بیٹی  پنچایتی فیصلہ پر 14 ویں بار نیلام کر دی گئی،پنجاب میں 13مختلف جگہوں پر نیلام ہونے والی تسلیم مائی بھی موجود تھی جس کے خاندان اور دو بچوں نے 8 سال بعد اس کی شکل وڈیرے کے ڈیرے پر دیکھی۔ وڈیرے محبوب لغاری نے پنچایت کا فیصلہ سناتے ہوئے تھانے بیٹ میر ہزار میں خدمت گزار اور سرکاری سویپر اللہ وسایا عرف دین دار کو رعایت کا حکم دیا جبکہ متاثرہ عورت کے غریب خاندان کو فوری طور پر 5 لاکھ رقم دینے اور راضی نامہ کا حلف نامہ دینے کا حکم دیا۔ رقم کا بندوبست نہ ہونے پر متاثرہ عورت کی بہن شمیم مائی نے اپنے خاوند اللہ وسایا بھٹی کے ہمراہ تھانے میں فریاد کی کہ میری بہن وڈیرے محبوب کے ڈیرے پر موجود ہے۔ خدارا فوری بازیاب کرایا جائے مگر تھانہ بیٹ میر ہزار خان پولیس نے غریب خاندان پر ترس نہ کھایا پھر متاثرہ خاندان نے سپیشل برانچ مظفر گڑھ کے افسروں اور ڈی پی او دفتر تک بھی ہاتھ پاﺅں مارے مگر کسی نے غریب خاندان کی ایک نہ سنی۔ وڈیرے نے رقم نہ دینے پر متاثرہ کو فاضل پور میں 5 لاکھ 50 ہزار روپے میں 14 ویں بار نیلام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار خان میں تھانیداروں ‘ پولیس والوں کو عرصہ 20 سال سے خدمت کرنے اور تھانے میں بطور سویپر ملازمت کرنے والے اللہ وسایا عرف دین دار نے اپنے دوست مجاہد ولد عبدالستار بھٹی کے ہمراہ دو بچوں کی ماں تسلیم مائی زوجہ حمید سے زیادتی کی۔ کارروئی کے خوف سے متاثرہ کو چوٹی زیریں میں فروخت کردیا۔ 8 سال تک متاثرہ عورت کا پتہ ہی نہ چلنے دیا۔گزشتہ ہفتے نیلام ہونے والی حوازادی کے لواحقین کو ڈیرہ غازیخان میں متاثرہ کے موجود ہونے والی حوازادی کے لواحقین کو ڈیرہ غازیخان میں متاثرہ کے موجود ہونے کا پتہ چلا تو وہ پہنچ گئے۔ خریدنے والوں نے مختلف جگہوں سے فروخت کے بعد پہلی بار بیچنے والوں کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا۔ بیٹ میر ہزار کے وڈیرے محبوب لغاری نے بیچنے اور خریدنے والوں سمیت متاثرہ خاندان کو بھی بلا کر ڈیرے پر پنچایت بلالی ۔

متاثرہ کی بہن نے اپنے خاوند کے ہمراہ روزنامہ ”خبریں “ کو ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ پولیس سمیت کسی نے ہماری ایک نہیں سنی ۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لے کر میری بہن کو بازیاب کرا کر ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

مزید :

مظفرگڑھ -