مظفر گڑھ میں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی کی ناک کاٹ دی

مظفر گڑھ میں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی کی ناک کاٹ دی
مظفر گڑھ میں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی کی ناک کاٹ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مظفر گڑھ میں شوہر نے ہمسائے سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی کی ناک کاٹ دی ۔

نیو نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں نوبیاہتہ جوڑے میں شک کی بنا پر تلخ کلامی ہو ئی جس کے بعد شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ 18سالہ نورین اور ساجد کی 7ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں کئی بارتلخ کلامی اور جھگڑے جسے واقعات رونما ہو چکے ہیں تاہم آج ساجد کو شک گزرا کہ نورین اور ہمسائے کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں جن پر اس نے تیش میں آکر نورین کی ناک کاٹ دی اور فرار ہو گیا ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

ذرائع نے مزید بتایا کہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر اشوہر میرا مجازی خدا ہے میں اسی کے ساتھ رہوں گی جس وجہ سے متعلقہ تھانے کی پولیس ملزم کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

مزید :

مظفرگڑھ -