تیزرفتاربس نہرمیں گرنے سے 10افراد زخمی
مظفرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک )مظفرگڑھ میں تیزرفتاربس نہرمیں گرنے سے 10افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں واقع کراچی روڈ پرہیڈ بکائنی کے قریب ایک تیزرفتار مسافر بس نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔