شادی کے تنازع پر باپ نے مبینہ فائرنگ کرکے بیٹی کو ہلاک کردیا

مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفر آباد کے علاقے سنانواں میں باپ نے مبینہ فائرنگ کرکے اپنی جوان بیٹی کو ہلاک کردیا۔

اگر میرا دشمن بھی کراچی کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے تو میں ان کا ساتھ دوں گا: مصطفی کمال

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی اپنے باپ کی مرضی کے خلاف شادی کر رہی تھی جس پر اس کے باپ نے اسے گولی مار دی۔بیٹی کا قتل کرنے کے بعد باپ نے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گیا۔مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں باپ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ 24اپریل کو لڑکی کی شادی طے تھی۔