موضع جاکوکے قریب نامعلوم افرادکی کارپر فائرنگ،یونین کونسل کالاشادیاں کے چیئرمین جمشیدتارڑ جاں بحق

مظفرگڑھ

منڈی بہاو¿الدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)منڈی بہاو¿الدین کے علاقے موضع جاکوکے قریب نا معلوم افرادنے کارپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یونین کونسل کالاشادیاں کے چیئرمین جمشید تارڑ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پی ایس 81ضمنی انتخاب،پیپلز پارٹی کے امیدوار جام مدد علی نے میدان مار لیا

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 گارڈز بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جمشید تارڑ اپنی گاڑی پر قادر آباد سے گاو¿ں جاکو جا رہے تھے۔پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے والے افرادکی گرفتاری کے لئے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔