مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی،3افراد جاں بحق ،15زخمی

مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی،3افراد جاں بحق ،15زخمی
مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی،3افراد جاں بحق ،15زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) خان گڑھ کے قریب مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملتان سے علی پور جانے والی مسافر وین خان گڑھ کے قریب اڈہ سلمان والا کے علاقے میں تیز رفتار وین درخت سے ٹکرا گئی اور3مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے،حادثے میں15افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے،ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کے زخمیوں کو سول ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھجوایا جائے گا۔

مزید :

مظفرگڑھ -