مظفرگڑھ،لنگر سرائے کے قریب 50 ہزار لٹرپٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا،امدادی کارروائیاں جاری
مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفر گڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب 50 ہزار لٹر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا،امدادی کارروائیاں جاری، پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرگڑھ کے لنگرسرائے میں آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے روڈ بلاک ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر سیف اللہ کا کہنا ہے کہ حادثہ آئل ٹینکر کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا ،حادثے کے بعد آئل ٹینکر سے پٹرول بہہ رہا ہے ،آئل ٹینکر کو ہٹانے کیلئے کرین طلب کر لی گئی ہے اور سڑک پرٹریفک روک دی گئی ۔