بچوں کے سکول داخلے کی ملک گیرمہم شروع، قوم کو باوقاربنانے کیلئے ہر بچے کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا: احسن اقبال

نارووال

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں کے سکول میں داخلے کی ملک گیر مہم شروع ہو گئی ہے ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال کے ایک سکول میں مہم کا افتتاح کیا۔

ناروال میں بچوں کو سکول داخلے کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس مہم کے دوران پانچ سال سے نو سال تک کی عمر کے بچوں کو سکول میں داخل کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں مہم کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کریں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو باوقاربنانے کیلئے ہر بچے کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔