ظفر وال کے قریب مسافر بس الٹ گئی ، 6 مسافر ہلاک، متعدد زخمی

نارووال

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) ظفر وال کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

92نیوز کے مطابق تیز رفتاری کے باعث مسافر بس ظفر وال کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 امسافر زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور بس الٹ گئی تاہم واقعے کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سر اور ٹانگوں پر زیادہ چوٹیں آئی ہیں اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔