با اثر شخص نے پولیس کی مبینہ موجودگی میں لڑکی کو آگ لگا دی، ہسپتال منتقل
شکر گڑھ(ویب ڈیسک) بااثر افراد کی پشت پناہی پر پولیس کی موجودگی میں مبینہ طور پر 16 سالہ لڑکی کو آگ لگانے کا الزام ، متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل۔
ڈیلی پاکستان کایو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تھانہ کوٹ نیناں کے علاقہ دھاریوال میں عظمیٰ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ زرعی اراضی میں موجود تھی کہ ملزم خادم مبینہ طور پر پولیس ملازمین کے ہمراہ آیا اور گالم گلوچ کے بعد تیل چھڑک کر عظمیٰ کو آگ لگا دی، جس سے وہ بری طرح جھلس گئی، جسے طبی امدا د کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی ہے ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔