شکر گڑھ بڑی تباہی سے بچ گیا، 14 پاﺅنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنز برآمد

نارووال

نارووال (ویب ڈیسک)شکر گڑھ شہر کے نواح سے 14 پاﺅنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنز برآمد، سول ڈیفنس عملہ نے بروقت پہنچ کر ناکارہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شکر گڑھ کا علاقہپ انتوالی میں فضل نامی شخص نے نالہ بئیں سے گھر میں ڈالنے کے لئے مٹی کی ٹرالی لائی جس سے 14 پاﺅنڈ وزنی پاکستانی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی جنہوں نے جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور سول ڈیفنس نارروال کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو اطلاع کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر مائنز کو ناکارہ کرکے اپنی تحویل میںل ے لیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق پاکستانی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز 14پاﺅنڈ وزنی تھا جو اینٹی پرسن مائنز بن چکا تھا۔ تھوڑی سی ٹھوکر لگنے سے پھٹ سکتا تھا جس سے بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔