بھارتی بندروں کی پاکستان کے سرحدی گاﺅں پر یلغار،کھانے پینے کی اشیا اٹھاکر لے گئے

بھارتی بندروں کی پاکستان کے سرحدی گاﺅں پر یلغار،کھانے پینے کی اشیا اٹھاکر ...
بھارتی بندروں کی پاکستان کے سرحدی گاﺅں پر یلغار،کھانے پینے کی اشیا اٹھاکر لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ویب ڈیسک)پاکستان کے سرحدی گاﺅں پر بھارتی بھوکے بندروں نے یلغارکر دی اور گھروں سے کھانے پینے کی اشیا اٹھاکر بھاگ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے گاﺅں مہت پور میں ہمسایہ ملک بھارت کے پانچ بھوکے جنگلی بندر داخل ہوئے اور لوگوں کے گھر وں سے کھانے پینے کی اشیا اٹھاکر درختوں پر چڑھ گئے ،بندر گاﺅں کی گلیوں میں بھاگتے اور اچھل کود بھی کرتے رہے ،اہل دیہہ نے ڈنڈوں اور اپنے پالتوں کتوں کے ہمراہ انہیں بھگانے کے لیے تعاقب کیا ،2نوجوان محمد جاوید اور محمد شکیل بندروں کو پکڑنے کی کوشش میں درختوں سے گر کر زخمی ہوگئے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

نارووال -