احسن اقبال کا بیٹا احمد اقبال بلا مقابلہ چیئرمین ضلع کونسل نارروال منتخب
نارووال(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے محمد احمد اقبال ضلع کونسل نارووال کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نارووال سے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے بیٹے اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار محمد احمد اقبال ضلع کونسل نارووال کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ارشد منج اور آزاد امیدوار سید جہانزیب بخاری نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ، احمد اقبال کی کامیابی سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں خوڑی کی لہر ڈور گئی اور انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔واضح رہے کہ احمد اقبال اس سے قبل ضلع کونسل کی مخصوص سیٹ پر بھی بلا مقابلہ منتخب ہو ئے تھے۔