کوٹلی سیانی میں بھارت کی طرف سے داغا گیا12کلووزنی آرٹلری شیل برآمد

نارووال

نارووال(این این آئی)تھانہ کوٹ نینا ں کے علاقہ کوٹلی سیانی میں بھارت کی طرف سے داغا گیا12کلووزنی آرٹلری شیل برآمد ہوا ہے جسے رینجرز ،پولیس اور سول ڈیفنس نے تحویل میں لیا۔محکمہ سول ڈیفنس بم اسکواڈ کے شبیر احمد اور محمد شریف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کوٹ نیناں کے ورکنگ باؤنڈری کے قریبی علاقہ کوٹلی سیانی کے رہائشی کسان علی رضا ولد اللہ رکھا نے شیل کو دیکھ کر رینجرز کو اطلاع دی  اور پھرمحکمہ سول ڈیفنس کے آفیسر ریاض واہلہ کی ہدایت پررینجرز ،پولیس اور محکمہ سول ڈیفنس کے ساتھ مل کر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شیل کو قبضہ میں لے لیا ،انہوں نے بتایا کہ آرٹلری شیل کا وزن 12کلو ہے جو بھارت کی طرف سے داغا گیا تھا لیکن چل نہ سکا، اگر یہ چل جاتا تو قیمتی جانوں کا نقصان ہو سکتا تھا۔