ناروال میں سفاک باپ نے اپنی ہی دو بیٹیوں کو نالے میں پھینک دیا،ایک بچی جاں بحق دوسری کو بچالیا گیا

نارووال

ناروال(ڈیلی پاکستان آن لائن )نارووال میں سفاک باپ نے اپنی دو بچیوں کو نالے میں پھینک دیا، ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری کو بچالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق امجد نامی شخص گھر سے بچیوںکو برگر کھلانے کے بہانے لے کر گیا اور جب واپس آیا تو بچیاں ساتھ نہیں تھیں، اہل خانہ کے پوچھنے پر پہلے ٹال مٹول سے کام لیا اور پھر اعتراف کرلیا کہ بچیوں کونالے میں پھینک دیا ہے۔اہل خانہ نالے پر پہنچے تو ایک 8 سالہ بچی مریم سردی کی شدت برداشت نہ کرسکی اور دم توڑ گئی جبکہ دوسری بچی 12 سالہ زینب کو بچالیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اہل خانہ کا کہناہے کہ ملزم کے گھر پہلے تین بیٹے پیدا ہوئے تھے لیکن وہ دنیا میں آتے ہی دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے جس کے باعث وہ شدید تناﺅ کا شکار رہتاتھا جبکہ اہل علاقہ کا کہناہے کہ ملزم کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں ۔

مزیدپڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے