سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، شکرگڑھ کے رہائشی ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

نارووال

نارووال (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم شکرگڑھ کے رہائشی ماں بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد ٹریفک حادثہ میں جاںبحق ہوگئے۔ نواحی گاﺅں مورالی کا حاجی یعقوب عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب کے شہر ریاض میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھا۔ گزشتہ روز اپنے خاندان کے 8 افراد اور ایک عزیز ریاض کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس ریاض جاتے ہوئے انکو مدینہ کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں اسکی بیوی صفیہ، بیٹا یاسر اور قریبی عزیز ریاض احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر اہل خانہ بھی زخمی ہوئے۔ متوفیہ صفیہ حنیف، یاسر یعقوب کو ریاض میں دفن کیا جائیگا جبکہ ریاض کی میت اسکے آبائی گاﺅں مورلی میں لائی جائیگی۔