ڈسٹرکٹ جیل نارووال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے: احسن اقبال

ڈسٹرکٹ جیل نارووال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے: احسن اقبال
ڈسٹرکٹ جیل نارووال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے ڈسٹرکٹ جیل نارووال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے پنجاب بھرکی طرح ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں قیدیوں کی سہولت کے لئے کھیل کے میدان کے علا وہ قید یو ں کو صحت کی طبی سہو لت کے لیے بہترین ہسپتال قائم کیا گیا ہے اور ان کی  تعلیم و تربیت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تا کہ وہ دورا ن اسیر ی تعلیم جیسی دو لت سے رو شنا س ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل نارووال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب ملک احمد یار ہنجرا،آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر خان،سپرنٹنڈنٹ جیل نارووال ملک صفدر نواز کے علاوہ ایم پی اے رامیش سنگھ اروڑا،چیئر مین ضلع کونسل احمد اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا علی ارشد کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین نے تقریب میں شرکت کی۔ وفا قی وزیر دا خلہ نے کہا کہ نا رووا ل ڈسٹر کٹ جیل کے قیا م سے قید یو ں کی لو ا حقین کی مشکلا ت کم ہونگی۔وفا قی وزیر نے جیل انتظا میہ کو قیدیوں کے ساتھ ملاقاتیوں کے لئے بھی شیڈ قائم کر نے کی ہد ا یت کی ۔انہو ں نے کہا کہ نارووال کی جیل کا شما ر پنجا ب کی بہتر ین جیلو ں میں ہو گا ۔ صوبائی وزیر پنجاب جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے اضلاع میں بین الا قوا می معیار کی جیلیں قائم کی گئی ہیں جہا ں پر قید یو ں کے لیے سنٹر سکو ل بھی بنا ئے گئے ہیں تا کہ قید ی معا شر ے کے مہذب شہر ی بن سکیں۔انہو ں کہا کہ پنجا ب حکو مت کی کا و شو ں سے اللہ تعا لی کے فضل سے پنجا ب بھر کی تما م جیلو ں کا نقشہ تبد یل ہو چکاہے۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ پنجا ب بھر کی جیلیں اب سزا خا نہ نہیں بلکہ اصلا ح خا نہ بن چکی ہیں اور عنقر یب جیلو ں میں جیمرز بھی لگا ئے جا رہے ہیں اور اس کے سا تھ سا تھ قید یو ں کی سہو لت کے لیے جیلو ں میں ٹیلی فو ن کی سہو لت بھی فرا ہم کی جا رہی ہے مز ید جیلو ں میں قید یو ں کی نقل حمل کی چیکنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں ۔وفا قی دا خلہ اور صو با ئی وزیر جیل خا نہ نے آئی جی اور ڈی آئی جی کے سا تھ جیل کے مختلف حصو ں کا تفصیلی معا ئنہ بھی کیا اور جیل میں قید یو ں کو جیل انتظا میہ کی طر ف سے دی جا نیوا لی سہو لیا ت کا بھی جا ئز لیا ۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر خان،سپرنٹنڈنٹ جیل نارووال ملک صفدر نواز نے بھی اس مو قع پر تقر یب سے خطا ب کیا ۔

مزید :

نارووال -