نارووال،ٹرک سے تصادم کے بعد آئل ٹینکر سے تیل کا بہاﺅ ،لوگوں نے تیل بھرنا شروع کر دیا

نارووال

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارووال میں ٹرک اور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد ٹینکر سے تیل کا بہاﺅ شروع ہو گیا،حادثے کے بعد سینکڑوں مقامی افرادٹینکرکے گردجمع ہو گئے اورتیل بھرناشروع کردیاجبکہ فرنس آئل کے باعث موٹر سائیکلیں پھسلنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مریدکے روڈ پر ٹرک اور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد ٹینکر سے تیل کا بہاﺅ شروع ہو گیا ،جس پر مقامی لوگوں نے تیل بھرنا شروع کر دیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں سے جائے حادثہ سے ہٹا دیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔مظفرگڑھ،لنگر سرائے کے قریب 50 ہزار لٹرپٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا،امدادی کارروائیاں جاری