ڈیرہ الٰہ یارمیں زیر تعمیر سکول میں دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ڈیرہ الٰہ یارمیں زیر تعمیر سکول میں دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ڈیرہ الٰہ یارمیں زیر تعمیر سکول میں دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نصیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ الٰہ یارمیں زیر تعمیر سکول میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ الہ یار میں ایک سکول کی عمارت تعمیر کی جارہی تھی کہ علی الصبح اس میں دھماکہ ہوگیا جس سے ہال کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھماکے کی آواز سن کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکے کے وجوہات کا پتا نہیں چل سکا تاہم موقع سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں ۔علاوہ ازیں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔