افغان شدت پسندوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،1ایف سی اہلکار شہید

افغان شدت پسندوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،1ایف سی اہلکار شہید
افغان شدت پسندوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،1ایف سی اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 باجوڑ ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان شدت پسندوں نے ایف سی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا ہے ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ باجوڑ ایجنسی کے علاقے گھاکھئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں افغان صوبے کنڑ سے سرحد پار کرکے حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار موقع پر شہید ہو گیا۔چوکی پر موجود باقی اہلکاروں نے حملہ آوروں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس پر حملہ آور فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ایف سی اہلکاروں کی مزید نفری علاقہ میں پہنچ گئی اور دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سر چ آپریشن شروع کر دیا لیکن ابھی تک کسی بھی مشکوک شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی۔واضح رہے کہ افغان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی تحصیل ماموند اور دیگر علاقوں میں واقعہ چیک پوسٹوں پر افغان سرحد پار کر کے دہشت گرد حملے کر چکے ہیں جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ کے احتجاج اور افغان حکومت سے بار بار کے مطالبات کے باوجود افغان حکومت دہشگردوں کے حملے روکنے میں ناکام ہے ۔

مزید :

قومی -