پی ٹی آئی کی قیادت کامشکور ہوں جو ہمیں گالم گلوچ میں یادرکھتے ہیں:شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ میں تحریک انصاف کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں جو ہمیں روزانہ گالم گلوچ میں یادرکھتے ہیں ۔
شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب
تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے نوازشریف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرانام وزیراعظم کیلئے منتخب کیااور اس کے بعد تمام لوگوں نے مجھے بھاری اکثریت سے ووٹ دیے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کا بھی شکر گزار ہوں جو ہر روز ہمیں گالم گلوچ میں یاد رکھتے ہیں لیکن نواز شریف نے ہمیں گالی کا جواب شائستگی سے دینا سکھایا ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی 221ووٹ لے کر وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو گئے ہیں اور ایوان صدر میں شام سات بجے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔