خواجہ آصف نے 2018ءتک ملک کے اندھیرے ختم کرنے کی ڈیڈلائن دیدی

خواجہ آصف نے 2018ءتک ملک کے اندھیرے ختم کرنے کی ڈیڈلائن دیدی
خواجہ آصف نے 2018ءتک ملک کے اندھیرے ختم کرنے کی ڈیڈلائن دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے 2018ءتک ملک کے اندھیرے ختم کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پاک امریکہ کلین انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ الیکشن تک دس ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوجائے گا۔معیشت،توانائی پالیسیاں،گیس اور بجلی کے منصوبے ہدف پر ہیں۔ تربیلا4،نیلم اور جہلم بجلی کے پراجیکٹ2018ءتک مکمل ہوجائےنگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سورج سے توانائی حاصل کرنے کے مواقع لامحدود ہیں۔ہوا اورسورج سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بلوچستان میں بھی شروع کئے جائیں گے ۔دو سال تک خراب صورتحال کا سامنا رہا اب ہم معاشی صورتحال بہتر ہونے پر پر اعتماد ہیں۔اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے شہری اور فوج ملک کر دہشتگردی کےخلاف لڑ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -