وزیر اعظم نواز شریف کل مظفر آباد جائیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جائیں گے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کل آزاد کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کیلئے کل مظفر آباد جائیں گے ۔
اپنے دورے کے دورا ن وزیر اعظم نواز شریف آزاد کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اسی اجلاس میں کونسل کے بجٹ کی حتمی منظوری دی جائے گی ۔