وزیر اعظم نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے سرتاج عزیز کو بھارت جانے کی ہدایت کردی

وزیر اعظم نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے سرتاج عزیز کو بھارت جانے ...
وزیر اعظم نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے سرتاج عزیز کو بھارت جانے کی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آٰف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جانے کی ہدایت کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے مجوزہ دورہ بھارت پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہدایت دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان خطے کی سیکیورٹی کو در پیش چیلنجز کا معاملہ اٹھائے گا اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر بھی بات کی جائے گی ۔

وزیراعظم نواز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید :

قومی -اہم خبریں -