سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاس،پاکستان کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے : شاہد خاقان عباسی

سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاس،پاکستان کو دہشت گردی کے ...
سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاس،پاکستان کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے : شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پر فخر ہے ، سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاسی ہے ،امید ہے تنظیم خطے کی ترقی میں کردار ادا کرتی رہے گی، پاکستان خطے بالخصوص بردار ملک افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

پشاور زرعی ڈائر یکٹوریٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ،9افراد شہید ،34زخمی ،پاک فوج نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارت کو تنظیم کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پر فخر ہے پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کیساتھ اقتصادی اورثقافتی تعلقات ہیں، تنظیم خطے میں تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے امن کیلئے کام کرتی رہے گی۔پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم افغانستان میں قیام امن کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ توقع کرتے ہیں کہ تنظیم خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی گی۔

ؒڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -