جماعت اسلامی نے ”لازمی سروس ایکٹ “کی مخالفت کر دی، حکومت پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے:سراج الحق

جماعت اسلامی نے ”لازمی سروس ایکٹ “کی مخالفت کر دی، حکومت پی آئی اے کی نجکاری ...
جماعت اسلامی نے ”لازمی سروس ایکٹ “کی مخالفت کر دی، حکومت پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے قومی ایئر لائن میں لازمی سروس ایکٹ کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین ڈکٹیٹرشپ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اوچھے اور خلاف آئین ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ اس طرح کی لاقانونیت تو جنگ کے حالات میں بھی دیکھنے میں نہیں آتی جس طرح نام نہاد جمہوری دور حکومت میں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے آئین نے یونین سازی کی اجازت دی ہے مگر لگتا ہے کہ حکمران کسی آئین اور قانون کو نہیں مانتے اور صرف آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لازمی سروس ایکٹ کے حکم کو فوری واپس لے اور پی آئی اے کے ملازمین کو ہراساں کرنے کے حربوں سے باز رہے۔ہم پی آئی اے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی کسی موقع پر انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اس سے قبل لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل ہارکن رائڈر (zachary harkenrider)نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان اور کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ لوگوں کو انصاف اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے بغیر دنیا کو درپیش خطرات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک میں جنرل سیسی اور حسینہ واجد جیسے ڈکٹیٹرز کو مسلط اور ان کی سرپرستی سے درپیش چینلجز میں اضافہ ہورہا ہے۔دریں اثناءسابق ضلعی ناظم لاہور اور دنیا ٹی وی کے چیئرمین میاں عامر محمود کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ بڑے بڑے عزیر بلوچ اسمبلیوں اور قومی اداروں پر قابض ہیں جنہوں نے قوم کے وسائل پر قبضہ کرکے ان کی خوشیوں کا قتل عام کیا ہے۔عوام ان عزیر بلوچوں کے رحم و کرم پر ہیں ،یہی لوگ 69سال سے ملک و قوم کی تقدیر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔چھوٹے بڑے عزیر بلوچوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی ہونی چاہئے۔بڑوں کی لڑائی میں ہمیشہ ملک و قوم کا نقصان ہوتا ہے ،اختیارات کی لڑائی میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں۔حکمران ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے میں لگے ہوئے ہیں ، ان کے پاس غربت جہالت ،مہنگائی بدامنی کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، نہ ہی عام آدمی کی زندگی میں کوئی بہتری لانے کی انہیں فکر ہے۔مارچ میں کرپشن اور سود کے خلاف فیصلہ کن جنگ کیلئے میدان میں اتریں گے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ،ڈاکٹر سید وسیم اختر، ذکراللہ مجاہد اور قیصر شریف بھی موجود تھے۔

مزید :

قومی -