عمران چاہتے ہیں کہ تانگہ گھوڑے سے آگے نکلے ، کیا ریحام کو خاتون اول بنانے کی کوشش نہیں کررہے :رہنماء مسلم لیگ ن

عمران چاہتے ہیں کہ تانگہ گھوڑے سے آگے نکلے ، کیا ریحام کو خاتون اول بنانے کی ...
عمران چاہتے ہیں کہ تانگہ گھوڑے سے آگے نکلے ، کیا ریحام کو خاتون اول بنانے کی کوشش نہیں کررہے :رہنماء مسلم لیگ ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چوہدری  اور دانیال عزیز نے متنازع بات کہہ کر نیا ہنگامہ کھڑا کردیا۔ سپریم کورٹ کے باہر انوشہ رحمان اور ڈاکٹرفضل چوہدری ،  طلال چوہدری اور دانیال عزیز میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے ۔ اُنہوں نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں تانگہ گھوڑے سے آگے نکلے ، کیا ریحام خان کو خاتون اول بنانے کی کوشش نہیں کررہے ؟ ان ماﺅں بہنوں سے معافی مانگیں جنہوں نے ناچ ناچ کر اپنے تلوے گھسائے ۔ اُن کا کہناتھاکہ  انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ٹی آئی والے ثابت کریں ، عمران خان الیکشن کمیشن کواپنا کام کرنے دیں ، دھاندلی کے ثبوت نہیں تھے تو ڈرامہ لگانے کی کیا ضرورت تھی ؟دھاندلی ہوئی ہی نہیں تو ثابت کیا ہوتی ، اعتزازاحسن اپنی بیگم کے حلقے تک محدود رہے ۔

مزید :

قومی -