پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی طرف سے غیر حاضری کے باوجود تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی طرف سے غیر حاضری کے باوجود تنخواہیں وصول کرنے کا ...
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی طرف سے غیر حاضری کے باوجود تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنے کے دنوں سے دس مہینے تک غیر حاضررہنے والے اراکین اسمبلی کی طرف سے تنخواہیں وصول کیے جانے کا انکشاف ہواہے ، یہ تنخواہیں بجٹ سیشن کے دوران وصول کی گئیں جن کی تصدیق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین غیر حاضر نہیں تھے ، مجموعی طورپر دوکروڑروپے اداکیے گئے ہیں اور ہر رکن کو تقریباً10لاکھ روپے اداکیے گئے ہیں ۔
ذرائع نے انکشاف کیاکہ تنخواہیں وصول کرنیوالوں میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 24اراکین شامل ہیں جنہوں نے اگست 2014ءسے جون 2015ءتک کی تنخواہیں وصول کیں ۔
ذرائع کاکہناتھاکہ غیر حاضری کے باوجود پی ٹی آئی اراکین کو تنخواہیں دینے کے فیصلے پر حکومتی اراکین نالاں ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی ایک عرصہ تک نہ صرف ایوان میں نہیں گئے بلکہ حکومتی ذمہ داران کو بھی شدید تنقیدکا نشانہ بناتے رہے ۔

مزید :

قومی -