کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا بدترین ناانصافی ہے:یاسین ملک

کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا بدترین ناانصافی ہے:یاسین ...
کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا بدترین ناانصافی ہے:یاسین ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (یوا ین پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا بدترین ناانصافی اور ہر لحاظ سے ناقابل قبول ہے،کشمیری گزشتہ 70 برس سے بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں جسے فوجی طاقت کے بل پر دبانے کوشش کی جارہی ہے۔

قطر کے بائیکاٹ کا مقصد دوحہ کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ صبر کا پیمانہ چھلک چکا:سعودی وزارت خارجہ
تفصیلات کے مطابق محمدیاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے جبکہ عالمی ادارے نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے کئی قراردادیں بھی پاس کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور مقبوضہ علاقے میں اس کے گماشتوں نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں جبکہ نہتے کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری نے بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی اور معاشی مفادات کی بنا پر اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
یاسین ملک نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بھارت کی خوشنودی کیلئے سید صلاح الدین کودہشت گرد قرار ددینا قطعی طور پر بلا جواز ہے جبکہ اپنے پیدائشی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ، حق آزادی و حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا حق و انصاف کے مسلمہ اصولوں کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ انسانی حقوق اور قدروں کاعلمبردار بنتا ہے تو نریندر مودی کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف وزیاں کا معاملہ اٹھاتے لیکن انہوں نے اس پر خاموشی اختیار کی اور الٹامحکوم کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے نتھی کرنے کی کوشش کی ہے ۔

مزید :

قومی -