رچرڈ اولسن کا اسحاق ڈارسے ٹیلی فونک رابطہ ،وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے وزیر اعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی ۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق رچرڈ اولسن نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے اسحاق ڈار کو وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھجوایا ۔