آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ،علاقائی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی اقر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترق چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔بعد ازاں ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی اقر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان تعاون مزید بہتر ہونا چاہیے ،بہترفوجی تعلقات کے نتیجے میں خطے میں سیکیورٹی کے بہتر اثرات مرتب ہونگے ۔اس موقع پر جنرل ہولوسی اقر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور آپریشن رد الفساد کی بھی تعریف کی ۔